اترپردیش میں ہاتھرس ضلع کے چندرپا علاقے میں کل رات بدمعاش موٹر سائیکل پر
سوار ایک شخص کا بیگ چھین کر لے گئے جس میں کچھ زیورات اور نقدی تھی۔پولیس ذرائع نے آج
یہاں بتایا کہ راکیش اپادھیائے فیروز آباد سے موٹر سائیکل پر ہاتھرس جا رہا تھا۔رات قریب آٹھ بجے نامعلوم بدمعاشوں نے اس کا راستہ روک لیا اور اس کا بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے۔